*بد نظری کا علاج*
اس روحانی بيمارى كا علاج كئى ايك طريقوں سے ہو سكتا ہے:
پہلا طريقہ تو شادى ہے اسے شادى كر لينى چاہيے،
كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ كا فرمان ہے:
" جب تم ميں سے كوئى شخص كسى عورت كے محاسن كو ديكھے تو وہ اپنى بيوى كے پاس آئے كيونكہ اس كى بيوى كے ساتھ بھى وہى كچھ ہے جو اس عورت كے ساتھ تھا "
اس سے شہوت ٹوٹ جاتی ہے.
دوم:
اسے نماز پنجگانہ كى پابندى كرنى چاہيے، اور تہجد كے وقت اللہ سے عاجز و انكسارى كے ساتھ دعا كرے، اور نماز پورے خشوع و خضوع اور دل كے ساتھ ادا كرنى چاہيے، اور درج ذيل دعا كثرت سے كيا كرے:
" يا مقلب القلوب ، ثبت قلبي على دينك "
اے دلوں كو الٹنے والے، ميرے دل كو اپنے دين پر ثابت ركھ "
" يا مصرف القلوب صرف قلبي إلى طاعتك "
اے دلوں كو پھيرنے والے، ميرے دل كو اپنى اطاعت کی طرف پھیر دے
كيونكہ جب بھى وہ مستقل طور پر ہميشہ عاجزى و انكسارى سے يہ دعا كريگا تو اللہ سبحانہ و تعالى اس كے دل كو اس بيمارى سے پھير دے گا
سوم:
وہ اپنے آپ كو بے بردہ عورتوں والى جگہوں سے دور ركھے، اور اسى طرح فحاشى كے ٹى وي چينلوں سے بھى دور رہے جو گندى فلميں اور تصاوير پيش كرتے رہتے ہيں جو دل ميں اثر كر كے اسے كمزور كر ديتى ہيں.
چہارم
پھر بھی اگر کوئی غلطی ھو جائے تو کثرت سے توبہ استغفار کرے ھر گز مایوس نہ ھو اور اپنے نفس کے اوپر کچھ جرمانہ کرے مثلاً بیس نفلیں پڑھے یا پانچ سو روپے صدقہ کرے
No comments:
Post a Comment