*اساتذہ کرام ضرور پڑھیے گا۔*
1. کبهی بهی *بغیر مرض یا اشد ضرورت * کے *رخصت* نہ لیں. اس سے آپ *دو گناہوں* کو جمع کریں گے: *جهوٹ* اور *حرام مال کھانا* , اور اللّٰہ کی قسم *اللّٰہ تعالی کا خوف اور تقویٰ* سب سے *بہترین چیز* ہے.
2. اپنے طالب علموں کی *غلطیوں* سے *درگزر* کریں, کیونکہ نہ تو وہ فرشتے ہیں اور نہ شیاطین, اور آپ انکے مربی ہیں.
3 *. اپنے طالب علموں* کے لیے *اپنی محبت اور فکر* کا اظہار کریں, اس سے انکے *دلوں* میں آپکے لیے *بہترین جگہ* بنے گی.
4. یاد رکھیں, کہ بہت سے لوگ *اپنے اساتذہ* کے *حوصلہ افزائی والے ایک جملے* سے *عظیم* بن گئے اور بلندیوں پہ پہنچ گئے, تو آپ بهی *عظیم لوگ بنانے والے بنیں۔*
5. اپنے *معاملات* کو طلبہ کے ساتھ اچھا رکھیں تاکہ آپ *موت* کے بعد بهی ان کی *دعاؤں* کا حصہ بنے رهیں.
6. *آپکے وقت کا ہر منٹ طالب علم کا حق ہے,* اگر آپ *وقت ضائع* کرتے ہیں تو *قیامت* کے دن آپ سے اس کے بارے میں *پوچھا جائے گا* .
7. *آپکے بهی بچے* ہیں جو آپ جیسے اساتذہ کے پاس تعلیم حاصل کر رہے ہیں, آپ *اوروں کے بچوں* کے ساتھ اچھا معاملہ کریں تاکہ *آپکے بچوں* کے ساتھ بهی *اچھا معاملہ ہو.*
8. اپنی *نیت کو خالص* رکھیں, *اجر کی امید اور اخلاص* سے کام کریں تو آپکا *پورا دن نیکیوں* میں لکھا جائے گا۔
*نوجوان نسل کی اصلاح کرکے اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں...*
*جزاکم اللہ تعالی خیرا
No comments:
Post a Comment